Thursday, April 25, 2024

لاہور کی عدالت نے حکومت پنجاب کو رائیونڈ زمین کے انتقال کی منسوخی سے متعلق کارروائی سے روک دیا

لاہور کی عدالت نے حکومت پنجاب کو رائیونڈ زمین کے انتقال کی منسوخی سے متعلق کارروائی سے روک دیا
April 15, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور کی عدالت نے حکومت پنجاب کو رائیونڈ زمین کے انتقال کی منسوخی سے متعلق کارروائی سے روک دیا۔

نوازشریف اور شہباز شریف کے خاندان نے صوبائی حکومت کی کارروائی پر لاہور کی سول عدالت سے رجوع کیا تھا۔ سول عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرکے 27 اپریل کو تمام فریقین کو متعلقہ ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

 درخواست گزار کا کہنا ہے پنجاب حکومت نے شریف خاندان کی رائیونڈ رہائش گاہ کی 127 کنال اراضی کا انتقال منسوخ کر دیا تھا۔ حکومت پنجاب غیرقانونی طور پر جاتی امرا کی 1500 سے زائد کنال زمین کی ملکیت تبدیل کر رہی ہے۔ پنجاب ریونیو ڈپارٹمنٹ نے اس زمین کا انتقال واپس حکومت پنجاب کے نام کر دیا تھا۔