Thursday, May 9, 2024

لاہور کی سیشن عدالت کے بخشی خانے میں فائرنگ، دو زیرحراست ملزم جاں بحق

لاہور کی سیشن عدالت کے بخشی خانے میں فائرنگ، دو زیرحراست ملزم جاں بحق
November 16, 2020
 لاہور (92 نیوز) لاہور کی سیشن عدالت کے بخشی خانے میں فائرنگ سے دو زیرحراست ملزم جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ریاست اور بلال کے نام سے ہوئی۔ مرنے والے سگے بھائی ہیں۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار کر لیئے گئے جن سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ مقتولین سیشن عدالت میں پیشی پر آئے تھے۔ مقتولین کو کفیل نامی شخص نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔