Wednesday, May 8, 2024

لاہور کی سڑکیں نوگو ایریاز میں بدل گئیں

لاہور کی سڑکیں نوگو ایریاز میں بدل گئیں
January 4, 2017

لاہور (92نیوز) لاہور کی کئی سڑکیں نوگو ایریاز میں بدل گئیں۔ گلبرگ کو آنے والے راستے انتظامیہ نے کنٹینرز لگا کر بند کر دیے۔ پورے شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ ایمبولینسیں بھی ٹریفک میں پھنس گئیں۔ لاہور میں جگہ جگہ کنٹینرز کھڑے ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔