Monday, May 13, 2024

لاہور کی سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں کیمیکل فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

لاہور کی سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں کیمیکل فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
April 9, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور کی سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں کیمیکل فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق کولنگ کا عمل جاری ہے۔

فائرفائٹرز نے شعلے بجھانے کے لیے پانی کے ساتھ فوم کا بھی استعمال کیا۔ گیا۔

سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقہ میں کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ ریسکیو ٹیمیں کافی دیر تک آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔ ترجمان پیڈمک کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گئے۔ ہوا تیز ہونے کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ریا۔ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں 24 گھنٹے ریسکیو سروسز موجود رہتی ہیں۔ سندر بورڈ کے زیر انتظام فائر ٹیم دو منٹ کے رسپانس ٹائم پر موقع پر پہنچ گئی تھی۔ بروقت ریسکیو سروسز شروع ہونے سے تاحال کوئی جانی نقصان نہیں ہے۔