Thursday, May 2, 2024

لاہور ، کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف سے والدہ، بیٹی اور لیگی کارکنوں کی ملاقات

لاہور ، کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف سے والدہ، بیٹی اور لیگی کارکنوں کی ملاقات
January 10, 2019
لاہور ( 92 نیوز) العزیزیہ ریفرنس کیس میں احتساب عدالت سے 7 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا پانے والے  نواز شریف سے اہلخانہ اور پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی ۔ کوٹ لکھپت لاہور میں کرپشن کےجرم کے قیدی نمبر4470 نوازشریف سے ملاقات کے دن   ان کی  والدہ،بیٹی مریم نواز،جنید صفدر،حمزہ شہباز،لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے ملاقاتیں کیں۔ ذرائع کے مطابق والدہ شمیم اخترنے بیٹے کاماتھا چومااورآبدیدہ ہوگئیں ، قیدی والدکے لئے مریم نواز گاجر کا حلوہ، آلو،گوشت،مٹن پلاؤ اور تازہ پھل لےکرپہنچیں۔ لیگی رہنما اور کارکن بھی حکومت مخالف نعرے بازی کرتے ہوئے جیل پہنچے، میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےسینٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ملکی سیاست کو سیدھی راہ پر چلانے کی وجہ سے آج جیل میں ہیں۔مشاہد اللہ حکومت کوبھی تنقیدکاہدف بنانانہ بھولے۔ رانا ثناء اللہ کاکہناتھاکہ نوازشریف احتساب کےعمل سےنہیں بلکہ انتقامی عمل سےگزررہےہیں۔ ملاقات کے لئے مریم اورنگزیب، مصدق ملک، پرویز رشید اور دیگر رہنماء بھی کوٹ لکھپت جیل پہنچے۔