Thursday, April 25, 2024

لاہور کی بیشتر سڑکوں پر بد ترین ٹریفک جام ،شہری خوار

لاہور کی بیشتر سڑکوں پر بد ترین ٹریفک جام ،شہری خوار
November 18, 2017

لاہور( 92 نیوز ) لاہور کی بیشتر سڑکوں پر بد ترین ٹریفک جام ہو گئی ۔ کینال روڈ ،مال رود چیئرنگ کراس ، شملہ پہاڑی ، علامہ اقبال روڈ ، دھرمپورہ میں ٹریفک کا شدید دباؤ رہا۔
گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے سے شہری شدید اذیت کا شکار رہے جب کہ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں تبدیل ہو گیا۔ ادھر ٹریفک وارڈزنز بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام رہے ۔