Friday, April 26, 2024

لاہور کی اورنج لائن ٹرین صوبائی محکموں پر بوجھ بن گئی

لاہور کی اورنج لائن ٹرین صوبائی محکموں پر بوجھ بن گئی
September 9, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور کی اورنج لائن ٹرین صوبائی محکموں پر بوجھ بن گئی۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے سات محکموں کے 11 ارب روپے کے فنڈز اورنج لائن ٹرین کے لئے استعمال کر لئے۔

آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا پارک اینڈ ہارٹیکلچر ڈیپارٹمنٹ، پولیس ڈیپارٹمنٹ ، ٹیکس منیجمنٹ اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے فنڈز استعمال کیے گئے۔ یوتھ افئیرز، سپورٹس، آرکیالوجی اور ٹوارزم ڈیپارٹمنٹ کے فنڈز اوورنج لائن ٹرین کےلئے استعمال کیے گئے۔ جن محکموں کے فنڈز اورنج لائن ٹرین کے لئے استعمال ہوئے ان کو مالی مشکلات کا سامنا رہا ۔ صوبائی فنانس کی نگرانی محکمہ خزانہ کی ذمہ داری ہے۔ قواعد کے برعکس سات صوبائی محکموں کے فنڈز اوورنج لائن ٹرین کےلئے استعمال کیے گئے۔

 رپورٹ کے مطابق آڈٹ ٹیم محکمہ خزانہ کے کمزور سپروائزری کنٹرول کی وجہ سے قواعد کے برعکس فنڈز استعمال کیے گئے۔ فنڈز کے غلط استعمال پر محکمہ خزانہ نے ذمہ داری پلاننگ اینڈ ڈویلپمٹ بورڈ پر ڈال دی۔ آڈٹ ٹیم نے محکمہ خزانہ کا اعتراف ماننے سے انکار کیا۔ آڈٹ ٹیم نے معاملہ اعلیٰ سطح پر اٹھانے کی سفارش کی۔