Friday, April 26, 2024

لاہور کی احتساب عدالت کا خواجہ سعد رفیق کو سروسز اسپتال منتقل کرنے کا حکم

لاہور کی احتساب عدالت کا خواجہ سعد رفیق کو سروسز اسپتال منتقل کرنے کا حکم
March 9, 2020
 لاہور (92 نیوز) لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو سروسز اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ پیراگون اسکینڈل میں گرفتار سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد بھی جیل میں بیمارپڑ گئے ۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے احتساب عدالت میں سعد رفیق کو اسپتال میں داخل کروانے کی درخواست دائر کی ۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ خواجہ سعد رفیق کو گلے کی شدید تکلیف ہے۔ جیل کے اسپتال میں علاج ممکن نہیں ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سروسز اسپتال میں خواجہ سعد رفیق کو ایڈمٹ  کروانے کی اجازت فراہم کرنے کا حکم دے۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے جیل سپرنٹنڈنٹ کی درخواست پر سماعت کی ۔ دوران سماعت عدالت نے کہا قانون کے مطابق خواجہ سعد رفیق کو علاج کے لیے سروسز اسپتال داخل کروایا جائے۔ احتساب عدالت نے خواجہ سعد رفیق کو سروسز اسپتال ایڈمٹ کرنے کا حکم دے دیا۔