Thursday, May 9, 2024

لاہور ، کوٹ لکھپت کے علاقے میں مسافر بس نالے میں گر گئی ، تین افراد جاں بحق

لاہور ، کوٹ لکھپت کے علاقے میں مسافر بس نالے میں گر گئی ، تین افراد جاں بحق
February 8, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں مسافر بس چندرائے روڈ پر نالے میں گر گئی ، حادثے میں تین ا فراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر بس میں سوار افراد چھانگا مانگا سے جنازہ  میں شرکت کے لئے لاہور آرہے تھے کہ بد قسمت بس حادثے کا شکار ہو گئی ۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا گیا جہاں دونوں کی حالت نازک ہے ۔