Saturday, May 18, 2024

لاہور ، کوٹ لکھپت پولیس اسٹیشن میں ڈائریکٹ بجلی چوری

لاہور ، کوٹ لکھپت پولیس اسٹیشن میں ڈائریکٹ بجلی چوری
May 15, 2018
لاہور (92 نیوز) قانون کے رکھوالے ہی قانون شکن نکلے۔ لاہور کے کوٹ لکھپت پولیس اسٹیشن میں ہائی وولٹیج تاروں میں کنڈے ڈال کر چوری کی بجلی استعمال ہونے لگی۔ فوٹیج نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت تھانے کو کرائے کی عمارت میں قائم ہوئے پانچ سال گزر چکے ہیں لیکن یہاں بجلی کا میٹر نہیں لگوایا گیا ۔ بجلی چوری کی فوٹیج میڈیا پر آنے کے بعد حکام کو بھی ہوش آگیا۔ پولیس حکام نے کہا پولیس اسٹیشن کرائے کی بلڈنگ میں قائم ہے جس کی وجہ سے میٹر نہیں لگوایا جا سکا ۔ پہلے معاملے سے بھی آگاہ نہیں تھے اب نوٹس میں آیا ہے تو اس کی تحقیقات کروائیں گے۔