Thursday, March 28, 2024

لاہور: کوٹ لکھپت میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشینگ، لیاقت آباد سب ڈویژن آفس کے سامان کو آگ لگا دی

لاہور: کوٹ لکھپت میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشینگ، لیاقت آباد سب ڈویژن آفس کے سامان کو آگ لگا دی
May 20, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں بجلی کی طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ لیاقت آباد سب ڈویژن آفس کے دروازے اور شیشے توڑ کر سامان کو آگ لگا دی۔ عملہ دفتر چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہو گیا۔ پیکو روڈ کے رہائشیوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے علاقے میں گزشتہ چار دنوں سے روزانہ کم ازکم سولہ سولہ گھنٹے بجلی بند رکھی جا رہی ہے۔ لیسکو حکام بجلی کے بلوں پر دیئے گئے سرکاری موبائل نمبرز اور دفتر کے لینڈ لائن نمبرز بھی صبح سے اٹینڈ نہیں کر رہے جس کے بعد شہری مشتعل ہوئے اور رات گئے لیاقت آباد سب ڈویژن کے دفتر دھاوا بول دیا۔ مشتعل شہریوں نے دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور دفتری سامان باہر سڑک پر نکال کر اسے آگ لگا دی۔ دفتر کا عملہ پچھلے دروازوں سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس دو مظاہرین کو زبردستی گاڑی میں ڈال کر تھانے لے گئی۔