Friday, March 29, 2024

لاہور ، کوٹ رادھا کشن میں شوہر نے بیوی اور تین بچوں کو قتل کردیا

لاہور ، کوٹ رادھا کشن میں شوہر نے بیوی اور تین بچوں کو قتل کردیا
March 13, 2019
لاہور ( 92 نیوز) کوٹ رادھا کشن  میں شوہر نے بیوی اور تین بچوں کو قتل کر دیا جب کہ ایک بچہ شدید زخمی ہے ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ لاہور کے علاقے کوٹ رادھا کشن  میں شوہر نے گھریلو ناچاقی پر تین بچوں کو قتل کر دیا  جب کہ ایک بچے کو زخمی کر دیا۔ گاؤں دھاریوال کے قریب  سنگدل باپ کے ہاتھوں قتل ہونیوالوں میں دو ماہ کا تنویر ، تین سال کی عطیہ  اور 12 سالہ  نوید  شامل ہیں ۔ ملزم نے اپنی  بیوی 28 سالہ نازیہ کو بھی قتل کر دیا جب کہ شدید زخمی  بچے کو جناح اسپتال پہنچا دیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس  کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی  اور ملزم کو  گرفتار کر لیا ۔