Friday, March 29, 2024

لاہور: کوٹ خواجہ سعید میں شارٹ سرکٹ سے لگنے والی بے رحم آگ نے 6بچے موت کی نیند سلا دیئے، 3افراد شدید زخمی

لاہور: کوٹ خواجہ سعید میں شارٹ سرکٹ سے لگنے والی بے رحم آگ نے 6بچے موت کی نیند سلا دیئے، 3افراد شدید زخمی
May 17, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور کے علاقے کوٹ خواجہ سعید میں مکان میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے چھ بچے جھلس کر جاں بحق جبکہ خاندان کے تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق شیر شاہ روڈ پر واقع تین منزلہ رہائشی عمارت میں آگ نے چھ معصوم جانوں کو زندگی کے حق سے محروم کر دیا۔ شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ چیخ و پکار مچی تو محلے دار اکٹھے ہو گئے مگر ریسکیو ٹیمیں تاخیر سے پہنچیں جس کے باعث تیسری منزل کا کوئی حصہ آگ سے نہ بچ پایا۔ خوفناک آگ کی زد میں آکر 12سالہ مناہل، 11سالہ زین، 8سالہ دعا، پانچ سالہ انہاع، ڈیڑھ سالہ اذان اور اذہان جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔ بچوں کو ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ اہل علاقہ کے مطابق امدادی ٹیمیں تاخیر سے پہنچیں جس کے باعث جانی نقصان ہوا۔ بچوں کی میتوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔