Tuesday, April 23, 2024

لاہور : کلرک دوسرے روز بھی مطالبات منظور کرانے سڑکوں پر نکل آئے، پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج

لاہور : کلرک دوسرے روز بھی مطالبات منظور کرانے سڑکوں پر نکل آئے، پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج
June 17, 2015
لاہور (92نیوز) صوبائی دارالحکومت میں کلرک دوسرے روز بھی سڑکوں پر آگئے۔ پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج ، دھرنا دیا۔ مظاہرین نے کہا ہے کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردینگے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں کلرک دوسرے روز بھی سڑکوں پر آگئے اور پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ حکومت مطالبات پر دھیان ہی نہیں دے رہی، احتجاج ختم نہیں کرینگے۔ پنجاب کے سرکاری محکموںکے ملازمین اکٹھے ہو کر دوسرے روز بھی ایپکا کے مظاہرے میں شریک ہوئے اور پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا۔ مظاہرین نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کی دھمکی دیدی۔