Saturday, May 11, 2024

لاہور: کلاسیکی موسیقی کی شام میں استاد شفقت علی خان نے میلہ لوٹ لیا

لاہور: کلاسیکی موسیقی کی شام میں استاد شفقت علی خان نے میلہ لوٹ لیا
January 1, 2017

 لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت میں کلاسیکی موسیقی کی سجی شام میں  شام چوراسی گھرانے کے ممتاز گائیک استاد شفقت علی خان نے آواز کا جادو جگا کر میلہ لوٹ لیا۔

تفصیلات کےمطابق دلکش انداز گائیکی اور اس پر خوب صورت لحہ کاری بہترین سرگم اور تانوں کا استعمال کرتے  شام چوراسی گھرانے کے سپوت استاد شفقت علی خان  نے اپنے فن کا مظاہرہ اوپن تھیٹرباغ جناح میں کیا ۔

کل پاکستان موسیقی کانفرنس کے زیر اہتمام ہو نے والی اس موسیقی کی محفل میں استاد شفقت علی خان نے مختلف راگوں کو کمال مہارت سے گایا اور بھر پور داد سمیٹی۔  شفقت علی خان نے اپنے گھرانے کی صدا بہار بندشیں پیش کیں جسے شائقین نے خوب سراہاجبکہ سروں کی اس  محفل کا اختتام بابا غلام فرید کے خوب صورت کلام سے ہوا ۔