Sunday, September 8, 2024

 لاہور: کشمیریوں پر ہونےوالے بھارتی مظالم کے خلاف ملک بھر میں ریلیاں، انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گی

 لاہور: کشمیریوں پر ہونےوالے بھارتی مظالم کے خلاف ملک بھر میں ریلیاں، انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گی
July 17, 2016
لاہور(92نیوز)کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کے خلاف لاہور سمیت ملک بھر میں ریلیاں نکالی گئیں ، انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیریوں سے اظہار یک جہتی بھی  کیا گیا ۔وفاقی وزیرانسانی حقوق کامران مائیکل کہتے ہیں کہ بلاول بھٹو کے بیان صرف کشمیرکے انتخابات تک ہیں جس دن کشمیری انہیں رد کر دیں گے ان کے بیان آنا بند ہو جائیں گے۔ تفصیلات کےمطابق انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے کے لیے سیکڑوں افراد لاہور کے لبرٹی چوک میں جمع ہوئے جنہوں نے پاکستانی پرچم اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بینرز اٹھا رکھے تھے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے لبرٹی چوک گونج اٹھا۔ اس موقع  پر وفاقی وزیر کامران مائیکل نے کہا کہ حکومت کا دو ٹوک موقف ہے کہ کشمیر کا مسئلہ ہر فورم پر اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ وہ جنیوا میں اقوام متحدہ کے خصوصی اجلاس میں خود جا رہے ہیں جہاں وہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں گے۔ کامران مائیکل نے کہا کہ کشمیریوں کو آزادی دلانے کے لیے قوم کو متحد کرنا ہوگا اپوزیشن تفریق پیدا کرنے والی باتیں مت کرے۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت انسانیت کی تذلیل ہو رہی ہےوہ مسئلہ کشمیر پر عالمی اداروں سمیت بھارت میں انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کے ضمیر کو بھی جھنجھوڑ رہے ہیں۔