Sunday, September 8, 2024

لاہور : کسانوں کا زرعی اصلاحات کیلئے احتجاج !!! اسلام آباد تک مارچ کرنے کی دھمکی دے ڈالی

لاہور : کسانوں کا زرعی اصلاحات کیلئے احتجاج !!! اسلام آباد تک مارچ کرنے کی دھمکی دے ڈالی
August 21, 2015
لاہور (92نیوز) کسانوں کا زرعی اصلاحات کیلئے صوبائی دارالحکومت کی معروف شاہراہ مال روڈ پر دھرنا جاری ہے اور کسان آج بھی بھرپور احتجاج کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مال روڈ پر کسانوں کے دھرنے کا آج دوسرا روز ہے۔ اس وقت کسانوں کی بڑی تعداد دھرنے میں شریک ہے جس کی وجہ سے مال روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ قبل ازیں احتجاج میں شریک کسانوں نے پنجاب اسمبلی کے سامنے رات سو کر گزاری اور سڑکوں پر ہی قیام کیا۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہم اسلام آباد تک مارچ کریں گے۔