Friday, May 17, 2024

لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت کئی شہروں میں بارش سے جل تھل !!! موسم خوشگوار، ندی نالوں میں طغیانی

لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت کئی شہروں میں بارش سے جل تھل !!! موسم خوشگوار، ندی نالوں میں طغیانی
July 26, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور، فیصل آباد سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش، اسلام آباد، کراچی، شکارپور ،گھوٹکی، پشاور اور کوہاٹ میں بھی بادل کھل کر برسے۔ کوئٹہ ، سوئی، ڈیرہ بگٹی میں موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے شمالی علاقے مون سون بارشوں کی زد میں ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش کوٹلی میں ریکارڈ کی گئی۔ آج رات سے جنوبی علاقوں میں بھی اکثر مقامات پر بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ہونے والی بارشوں سے موسم خوشگوار ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ بارش کوٹلی میں چھیانوے ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ سیالکوٹ میں بیاسی جبکہ لاہور میں ستائیس، پشاور میں چھبیس، اسلام آباد میں چوبیس اور ملتان میں بائیس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج سے مون سون ہوائیں ملک کے جنوبی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ آج رات سے جمعرات تک کراچی، حیدر آباد، سکھر، سبی، نصیر آباد، بہاولپور اور دیگر جنوبی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود رہے گا۔ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان اور ڈی آئی خان ڈویژن، فاٹا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، ملتان، ساہیوال، بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن میں بیشتر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔