Friday, March 29, 2024

لاہور، کراچی سمیت کئی علاقوں میں مطلع ابر آلود، موسم خوشگوار !!! 2روز بعد مون سون بارشوں کے ایک اور سپل کی پیشگوئی

لاہور، کراچی سمیت کئی علاقوں میں مطلع ابر آلود، موسم خوشگوار !!! 2روز بعد مون سون بارشوں کے ایک اور سپل کی پیشگوئی
July 14, 2015
لاہور (92نیوز) محکمہ موسمیات نے 2روز بعد ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کے ایک اور سپل کی پیشگوئی کر دی۔ عید پر ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خوشگوار ہو گا۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آئندہ دو روز کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں مون سون بارشوں میں وقفے کا امکان ہے تاہم شمالی بلوچستان اور کشمیر میں بارش کا سلسلہ کم شدت کے ساتھ جاری رہے گا۔ دو روز کے بعد ملک کے بالائی علاقوں میں مزید مون سون بارشیں ہونگی۔ محکمہ موسمیا ت کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، فیصل آباد، ژوب ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کامکان ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 42 ملی میٹر ہوئی جبکہ سب سے زیادہ گرمی نوکنڈی میں پڑی جہاں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔