Saturday, April 20, 2024

لاہور ، کراچی اور پشاور سمیت ملک بھر میں پہلا روزہ افطار کیا گیا

لاہور ، کراچی اور پشاور سمیت ملک بھر میں پہلا روزہ افطار کیا گیا
April 25, 2020

لاہور ( 92 نیوز) لاہور ،کراچی اور پشاورسمیت ملک بھر میں پہلا روزہ افطار  کیا گیا ،  اس موقع پر   شہریوں نے خوب اہتمام کر رکھا تھا ۔

ماہ صیام کا پہلا روزہ آج تھا ، لاہور ، کراچی اور پشاور سمیت  ملک بھر میں آج  پہلا روزہ رکھا گیا ، افطار کے موقع پر شہرویں نے  گھروں پر  خوب اہتمام کیا تھا ،  دستر خوانوں پر پکوروں ، سموسوں ، کھجور، چاٹ سمیت  انواع و اقسام کے کھانوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔

رحمتوں اور برکتوں سے بھرے ماہ صیام کا آغاز ہوا تو پاکستانیوں نے آج پہلی افطاری کا اہتمام کیا ، کراچی والوں نے رمضان المبارک کی  پہلی افطاری میں طرح طرح  کے پکوانوں کی تیاری کیلئے جم کر خریداری کی ، بیکریز اور ملک ڈیری پر شہریوں کا رش رہا ، شہریوں نے سندھ حکومت کی طرف سےسموسے ، پکوڑے اور چاٹ کے اسٹالز پر پابندی  لگانے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

شہریوں نے رمضان المبارک میں سموسے پکوڑے ،چنا اور کریمی فروٹ چاٹ کے اسٹالز لگانے پر پابندی  کے فیصلے کو سخت قرار دیا  ، دوسری جانب کچھ لوگوں کا موقف ہے  کہ اگرچہ صوبائی حکومت کی پابندیاں سخت ہیں مگر یہ سب ہماری حفاظت کیلئے ہے ۔

رمضان المبارک کے مہینے میں دکانیں صبح 8 بجے کھلیں گی ،  جبکہ شام 5 بجے بند کردی جائیں گی تاکہ کورونا وائرس جیسے وبا پر قابو پایا جا سکے۔