Saturday, April 20, 2024

لاہور : کاہنہ کے قبرستان میں ملنگ کو تشدد کے بعد زندہ جلا دیا گیا، 2افراد گرفتار

لاہور : کاہنہ کے قبرستان میں ملنگ کو تشدد کے بعد زندہ جلا دیا گیا، 2افراد گرفتار
October 21, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور کے علاقے کاہنہ میں منشیات کے عادی ملنگ آپس میں جھگڑ پڑے۔ ایک ملنگ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد آگ لگا دی۔ پولیس نے دو ملزموں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق منشیات کے پیسوں کے لین دین پر جھگڑا ہوا۔ تفصیلات کے مطابق دلق شیر دربار کے ساتھ ڈیرہ بنائے چار پانچ ملنگ منشیات کے پیسوں کے لین دین پر آپس میں جھگڑ پڑے اور اپنے ہی ایک ساتھی 35 سالہ ملنگ کو پہلے ڈنڈوں، سوٹوں سے تشددکا نشانہ بنایا اور بعد میں اس کو آگ لگا دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دو ملزموں کو حراست میں لے لیا ہے۔ ملزم عاقب نے بتایا کہ پہلے جھگڑا ہوا اور پھر بات آگے بڑھ گئی۔ ایس پی ماڈل ٹاون مستنصر فیروز کے مطابق ملزم اور مقتول نشہ کرتے تھے اور رات کو دربار پر رہتے تھے۔ گزشتہ رات جھگڑ پڑے اور اپنے ہی ساتھی پر تشدد کے بعد آگ لگا دی۔ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید حقائق رپورٹ اور تفتیش کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔