Friday, April 19, 2024

لاہور ، کاہنہ میں شوہر کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون پر تشدد ثابت ہو گیا

لاہور ، کاہنہ میں شوہر کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون پر تشدد ثابت ہو گیا
March 29, 2019

 لاہور (92 نیوز) لاہورکے علاقے کاہنہ میں شوہر کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون پر تشدد ثابت ہو گیا۔ شوہر کے ہاتھوں تشدد کا شکار ہونے والی اسما کے جسم پر چھ نشانات ملے ہیں۔

 ڈیفنس میں تشدد اور بال کاٹنے کی اذیت کا شکار بننے والی اسما عزیز کی میڈیکل رپورٹ میں چھ انجریز کی نشاندہی کی گئی ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں اسمانے بیان ریکارڈ کرایا کہ اس کا شوہر فیصل دو دوستوں کو گھر لایا اور شراب پینے اور ڈانس کرنے کو کہا۔ انکار پر تشدد کیا اور بال بھی مونڈ دیئے، پولیس نے بھی بات نہ سُنی۔

 اسما نے نائنٹی ٹونیوز سے بات چیت میں کہا شوہر فیصل نشے میں تھا مگر اُسے تشدد کا ہوش تھا۔ اسما کے وکیل عثمان خالد نے کہا ہےکہ ہم چاہتے مقدمے میں دفعہ تھری ففٹی فوری لگائی جائے۔

ادھر تھانہ شمالی چھاؤنی کی حدود میں شوہر اور سسرالیوں کے تشدد کا شکار ہونے والی حاجرہ کے جسم پر زخموں کے گیارہ نشانات پائے گئے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق حاجرہ کے چہرے، گردن، بازوؤں، دائیں کان کے پیچھے، دائیں کولہے پر بھی نشانات ہیں۔

 حوا کی ایک اور بیٹی پر تشدد کا واقعہ بھی ہوا ہے۔ شاد باغ کے علاقہ بھگت پورہ کی انیلہ نے بتایا کہ اس پر شوہر اور سسرالیوں نے تشدد کیا۔

 انیلہ کا کہنا ہے کہ اسما عزیز کا معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد اس کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔