Monday, September 16, 2024

لاہور ، کاہنہ میں خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم گرفتار

لاہور ، کاہنہ میں خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم گرفتار
March 29, 2018

لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے کاہنہ میں خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ۔

 قصور کے علاقے چونیاں کی رہائشی لڑکی کو ملزم عمران نوکری کا جھانسہ دے کر لاہور لایا جہاں اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

 ایف آئی آر کے مطابق ملزم عمران نے خاتون کو اپنے کزن ابوبکر کے گھر محبوس رکھا جہاں ملزم عمران نے چار ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

 پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار  ملزمان میں راشد، اللہ وسایا، ابو بکر اور عمران شامل ہیں ۔