Tuesday, May 21, 2024

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا معاہدہ

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی  کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا معاہدہ
September 16, 2020

لاہور ( 92 نیوز) لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کامعاہدہ  ،  ایل سی ڈبلیو یو اور پی ای سی اے نےانرجی سروس کمپنی ماڈل پرمنتقل کرنےکامعاہدہ کیا۔

شمسی پینل سسٹم کی فراہمی اور انسٹالیشن کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے ، یونیورسٹی اپنےتمام شعبوں ، ہاسٹلز اور رہائشی کالونی کو بتدریج شمسی توانائی پرمنتقل کرےگی۔

یونیورسٹی پیپرا رولز کے تحت ای ایس سی او کے ساتھ معاہدے کر کے ایک  سال میں شمسی توانائی پرمنتقل ہوگی ۔ ایس سی او شمسی پینل سسٹم کو ڈیزائن،انسٹال،فنانس  اور چلانے کا ذمہ دارہوگا ۔  

وائس چانسلر ڈاکٹر بشریٰ  مرزا کے مطابق یونیورسٹی کوشمسی توانائی پرمنتقل کرنےکامعاہدہ محکمہ توانائی پنجاب سےکیا گیا ، شمسی نظام کی تنصیب زیرو رننگ لاگت کےساتھ ایک قابل ذکر کامیابی ہوگی ۔ شمسی نظام ماحول دوست ہوگا جبکہ  یونیورسٹی کےبجلی کےبلوں میں زبردست کمی آئےگی۔

پروفیسرڈاکٹربشریٰ مرزا کے مطابق  ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی پروفیسرڈاکٹرانتصار احمدپراجیکٹ کے فوکل پرسن ہوں گے  ۔ لیکچرار الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ  محمد عمر رانا بطورٹیم ممبرپراجیکٹ کاحصہ ہوں گے۔