Saturday, April 20, 2024

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی بھی نیب کے ریڈار پر آگئی ،5سال کی ادائیگیوں کا ریکارڈطلب

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی بھی  نیب کے ریڈار پر آگئی ،5سال کی ادائیگیوں کا ریکارڈطلب
October 24, 2018
لاہور ( 92 نیوز) پنجاب یونیورسٹی کے بعد ایک اور تعلیمی ادارہ نیب کے ریڈار پر آگیا ، لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں مبینہ کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کے انکشافات ہوئے ہیں ۔ نیب نے یونیورسٹی رجسٹرار اور خزانچی سے پانچ سالہ ادائیگیوں کا ریکارڈ مانگ لیا۔ یونیورسٹی کےتمام میگا پراجیکٹس،عارضی بھرتیوں،آڈیٹوریم مرمت اوردیگر مالی ادائیگیوں کی تفصیلات تین روز میں جمع کرانے کی بھی ہدایت کر دی گئی۔ نیب ذرائع کے مطابق لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں ہاسٹل فنڈز میں بھی گھپلے ہوئے ہیں ، یونیورسٹی کے جھنگ کیمپس میں  بلڈنگ کرایہ کی مد میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کے انکشافات بھی ہوئے ہیں۔ اس دوران نیب نے قائد اعظم سولر پاور کمپنی میں  ٹھیکے دینے سے متعلق اور اجلاسوں کا اہم ریکارڈ حاصل کر لیا اوراربوں کے فنڈز کے استعمال کا جائزہ لینابھی شروع کر دیا ہے۔