Friday, April 26, 2024

لاہور کا پانچواں پولیو کا ماحولیاتی نمونہ بھی منفی ہو گیا

لاہور کا پانچواں پولیو کا ماحولیاتی نمونہ بھی منفی ہو گیا
April 12, 2021

لاہور (92 نیوز) حکومت کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ لاہور پولیو فری ہو گیا۔ لاہور کا پانچواں پولیو کا ماحولیاتی نمونہ بھی منفی ہو گیا۔

اس سے قبل چار نمونہ جات پہلے ہی منفی ہو چکے تھے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کے مطابق لاہور شہر ڈاکٹروں اور پولیو ورکرزکی محنت  اور والدین کے تعاون کی بدولت بہتر ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کے انتظامی افسران نے بھی بھرپور کام کیا ہے۔ ہم سب نے ملکر اس کو پولیو فری ہی رکھنا ہے۔