Monday, May 13, 2024

لاہور کا درجہ حرارت کم سے کم 5،زیادہ سے زیادہ 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانیکا امکان

لاہور کا درجہ حرارت کم سے کم 5،زیادہ سے زیادہ 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانیکا امکان
January 22, 2020
لاہور ( 92 نیوز) لاہور شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ زیادہ سے زیادہ  درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔ پورے شہر میں سورج پوری طرح روشن  ہے ، سردی کے ستائے شہری چمکیلی دھوپ میں  آ بیٹھے  ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق    ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی ، صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا ،تاہم مری میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی توقع ہے۔