Monday, May 13, 2024

لاہور کا تاریخی والٹن ایئرپورٹ ہمیشہ کیلئے بند

لاہور کا تاریخی والٹن ایئرپورٹ ہمیشہ کیلئے بند
May 26, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور کا تاریخی والٹن ایئرپورٹ ہمیشہ کیلئے بند کر دیا گیا۔ ایئرپورٹ پر فلائنگ کلبز کو تمام طیارے گراؤنڈ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

حکام کے مطابق والٹن ائیرپورٹ سے تربیتی پروازوں کو عارضی طور پرعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب والٹن ائیر پورٹ کو ختم کرکے مریدکے میں فلائنگ کلب کے لیے زمین مختص کر دی گئی۔ کرتا پور روڈ کے موضع ڈالہ واہگہ میں فلائنگ کلب کیلئے حکومت نے پانچ سو پچیس ایکڑ رقبہ خریدا ہے۔

فلائنگ کلب کی تعمیر کے پیکج اے کے تحت سبزہ زار میدان کے انفراسٹرکچر کا قیام جبکہ پیکج بی کے تحت ٹرمینل کی تعمیر اور ایئر ٹریفک کنٹرول کی سہولیات کی فراہمی شامل ہے۔