Friday, May 17, 2024

لاہور کا 25 فیصد حصہ پینے کے صاف پانی سے محروم

لاہور کا 25 فیصد حصہ پینے کے صاف پانی سے محروم
September 14, 2019
لاہور ( 92 نیوز) لاہور کا 25 فیصد حصہ پینے کے صاف پانی سے محروم  ہے ،  شہری فلٹر پلانٹ پر جانے پر مجبور ہو گئے  کہا کہ حکومت سے بہت توقعات تھی لیکن ابھی تک صاف پانی کا ایک بھی منصوبہ سامنے نہیں  آیا۔ صاف پانی اور گرین پاکستان کے نعرے موجودہ حکومت کی جانب سے لگائے گئے ، شجرکاری مہم تو دیکھی گئی  لیکن صاف پانی پر صرف بیان بازی کی جارہی ہے۔ 92 نیوز کی سروے رپورٹ  کے مطابق لاہور کی ساٹھ یونین کونسلز مکمل طور پر پینے کے صاف پانی سے محروم  ہیں، شہری کہتے ہے بنیادی ضرورت پانی ہےمگراس بارے میں حکومت کے دعوے زبانی جمع خرچ سے آگے نہیں بڑھتے۔ سابق صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ ہم نے فلٹر پلانٹ  لگائےلیکن موجودہ حکومت باتوں تک محدود ہے۔ پانی کی موجودہ صورتحال پر ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ پانی فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ، لاہورکی  92 فیصد آبادی کو صاف پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ عملی صورتحال دیکھی جائے تو شہر میں پانچ سوسترفلٹریشن پلانٹس مکینوں کی صحت افزاپانی کی ضروریات پوری کرنے میں ناکام ہیں۔