Saturday, May 18, 2024

لاہور : ڈیپارٹمینٹل سٹور میں لگنے والی آگ پر 13گھنٹے بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا، ہوا سے آگ کی شدت میں اضافہ

لاہور : ڈیپارٹمینٹل سٹور میں لگنے والی آگ پر 13گھنٹے بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا، ہوا سے آگ کی شدت میں اضافہ
June 15, 2015
لاہور (92نیوز) لبرٹی مارکیٹ لاہور کے سٹور میں لگی آگ پر 13گھنٹے بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا، ہوا سے آگ کی شدت میں اضافہ، قریبی عمارتیں بھی لپیٹ میں آ گئیں، فائربریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف۔ تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح لاہور کا معروف ڈیپارٹمینٹل سٹور 11سال بعد ایک بار پھر آگ کی لپیٹ میںآ گیا۔ کئی گھنٹوں تک لگی آگ سے سٹور کا کروڑوں کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ آگ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ سٹی فائر بریگیڈ، ریسکیو ون ون ٹو ٹو، پی ایچ اے اور پاک فضائیہ کی پندرہ سے زائد فائر فائٹنگ ٹیمیں آگ بجھانے کےلئے متحرک ہوئیں۔ آگ کی شدت کے باعث عمارت کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ دیواروں میں بھی دراڑیں پڑ گئیں۔ آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈیپارٹمینٹل سٹور میں دو ہزار چار میں بھی آگ لگی تھی جس میں بھاری نقصان ہوا تھا۔