Saturday, May 11, 2024

لاہور ڈیفنس میں قتل مائرہ کی پوسٹمارٹم رپورٹ منظر عام پر آ گئی

لاہور ڈیفنس میں قتل مائرہ کی پوسٹمارٹم رپورٹ منظر عام پر آ گئی
May 19, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور ڈیفنس میں قتل مائرہ کی پوسٹمارٹم رپورٹ منظر عام پر آ گئی۔ مائرہ کے منہ اور گردن پر دو فائر مارے گئے۔

پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق مائرہ کو منہ اور گردن پر  دو فائر مارے گئے اور گردن پر پھندے کا نشان بھی پایا گیا۔ مائرہ کی گردن، بازوں اور دونوں ہاتھوں پر خراشیں بھی پائی گئیں جبکہ بال کھنچنے کی وجہ سے سر پر سوجن بھی تھی۔ منہ پر گولی لگنے کی وجہ سے مائرہ کے دانت بھی ٹوٹے ہوئے تھے اور کپڑوں سے سر کے ٹوٹے ہوئے بال بھی  ملے۔ پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق مائرہ سے زیادتی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

 ادھر لاہور کینٹ پولیس نے مرکزی ملزم سعد امیر بٹ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سعد امیر بٹ نے چند روز قبل مقامی پولیس کے سامنے پیش کر اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا اور عبوری ضمانت واپس لے لی تھی۔