Friday, April 19, 2024

لاہور ، ڈیفنس فیز 8 میں گھر میں آتشزدگی سے تین افراد جاں بحق

لاہور ، ڈیفنس فیز 8 میں گھر میں آتشزدگی سے تین افراد جاں بحق
December 10, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں گھر میں شاٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے ۔
پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کردیں جبکہ گھر بھی مکمل طور پر جل گیا ۔ جاں بحق ہونے والے تینوں مزدور تھے ۔شناخت ہوگئی ۔
آگ سائن بورڈ لگاتے ہوئے شاٹ سرکٹ بھڑکی تھی ۔ جس سے بورڈ لگاتے ہوئے 3 مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔
جان بحق افراد کی شناخت فخر.ولی اور ستار خان کے نام سے ہوئی ہے ۔
شاٹ سرکٹ کیوجہ سے متاثرہ جگہ پر آگ لگ گئی جس پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر قابوپالیا ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا ہے ۔