Sunday, September 8, 2024

لاہور : ڈی سی او کا شہر کی 76یونین کونسلوں میں پولیو مہم شروع کرنے کیلئے سیکرٹری ہیلتھ کو خط

لاہور : ڈی سی او کا شہر کی 76یونین کونسلوں میں پولیو مہم شروع کرنے کیلئے سیکرٹری ہیلتھ کو خط
August 6, 2015
لاہور(92نیوز)ڈی سی او لاہور نے سیکرٹری ہیلتھ کو خط لکھ کر شہر کی چھہتر یونین کونسلز میں پولیو مہم فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے سیکرٹری ہیلتھ جواد رفیق ملک کو خط میں لکھا ہے کہ گزشتہ چھے ماہ سے لاہور کی ایک سو پچاس میں سے صرف چوہتریو سیز میں پولیو مہم کی گئی جبکہ باقی یونین کونسلز کے دس لاکھ بچے پولیو ویکسین کے قطرے پینے سے محروم رہے ہیں۔ ڈی سی او لاہور نے اس غفلت پر سرزنش کرتے ہوئے فوری طور پر ان یونین کونسلز میں پولیو مہم شروع کرنے کی واضح ہدایت کی ہے۔ رواں سال لاہور کے تین مختلف مقامات سے ماحولیاتی نمونہ جات حاصل کیے گئے جہاں سے پولیو وائرس ملنے کا انکشاف ہوا تھاجبکہ پولیو کے خاتمے میں ناکامی کے باعث پاکستان کو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے سفری پابندیوں کا بھی سامنا ہے۔