Thursday, April 25, 2024

لاہور: ڈکیتی مزاحمت پر چار افراد قتل

لاہور: ڈکیتی مزاحمت پر چار افراد قتل
November 19, 2016

 لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں منی ایکسچینج پر ڈکیتی کی واردات ڈاکوﺅں نے مزاحمت پر باپ  بیٹا سمیت چارافراد مار ڈالے،اور فرار ہو گئے۔

تفصیلات کےمطابق ڈکیتی کی یہ لرزہ خیز واردات ہوئی ملت پارک  سمن آباد کی منی ایکسچینج پرجہاں ڈاکوﺅں نے لوٹ مار کرنے کی کوشش کی تو وہاں موجود افراد نے مزاحمت کر دی ،جس پر ڈاکوﺅں نے اندھا دھند فائرنگ کی گولیوں کی زد میں آکر باپ بیٹا سمیت چھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔  زخمی امجد اس کا بیٹا تنزیل دو دیگر افراد فرحان اور عباس جاں بحق ہو گئے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن چودھری سلطان نے بتایا کہ تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک کی ہلاکت اسپتال میں ہوئی واقعہ ڈکیتی مزاحمت ہے یا دشمنی کا نتیجہ ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ  ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔