Saturday, April 20, 2024

لاہور : ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونیوالی حاملہ خاتون کی لاش ورثاءکے حوالے

لاہور : ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونیوالی حاملہ خاتون کی لاش ورثاءکے حوالے
December 30, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والی خاتون کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئی۔ شوہر کے مطابق ڈاکووں نے پیسے چھین کر اہلیہ کو گولی مار دی۔ تفصیلات کے مطابق سندر داس روڈ پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے زخمی ہونے والی حاملہ خاتون آمنہ سروسز ہسپتال میں دم توڑ گئی تھی جہاں اس نے ایک بچے کو جنم دیا جسے بارہ گھنٹوں تک انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا۔ ڈاکٹر بچے کو بچانے میں کامیاب رہے جبکہ پوسٹمارٹم کے بعد آمنہ کی لاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب مقتولہ کے شوہر عثمان نے پولیس کو ریکارڈ کرائے گئے بیان میں بتایا ہے کہ وہ اہلیہ کے ساتھ لبرٹی مارکیٹ سے کھانا کھا کر گھر واپس جارہے تھے کہ دوموٹرسائیکل سوار ڈاکووں نے انہیں روک کر سترہ ہزار روپے چھینے جبکہ موبائل فون نہیں لیا۔ اس دوران ڈاکو آمنہ کو گولی مار کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔