Saturday, April 20, 2024

لاہور ڈویژن کے 15 ٹرین ڈرائیوروں کے کنٹریکٹ میں توسیع

لاہور ڈویژن کے 15 ٹرین ڈرائیوروں کے کنٹریکٹ میں توسیع
September 7, 2020
 لاہور (92 نیوز) ریلوے حکام نے لاہور ڈویژن کے 15 ٹرین ڈرائیوروں کے کنٹریکٹ میں توسیع کر دی۔ ٹرین ڈرائیورز کی متعدد سیٹیں تاحال خالی ہیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین ڈرائیوروں کی بھرتی نہ ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے۔ ریلوے حکام نے لاہور ڈویژن کے 15 ڈرائیوروں کے کنٹریکٹ میں توسیع کر دی۔ ڈرائیوروں کے کنٹریکٹ کیلئے عمر کی حد 62 سال سے  بڑھا کر 65 سال کر دی گئی۔ اس سلسلہ میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ان ڈرائیوروں کے کنٹریکٹ میں عمر کی حد بڑھانے کی اجازت مارچ میں طلب کی گئی تھی ۔ اس چھوٹ کا مقصد کسی رکاوٹ کے بغیر میل اور ایکسپریس ٹرینوں کے آپریشن کو جاری رکھنا ہے۔