Sunday, September 8, 2024

لاہور ڈویژن میں صحت کارڈ کی سہولت مکمل طور پر میسر ہوگئی، فواد چودھری

لاہور ڈویژن میں صحت کارڈ کی سہولت مکمل طور پر میسر ہوگئی، فواد چودھری
January 2, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں کہ ‏لاہور ڈویژن میں صحت کارڈ کی سہولت مکمل طور پر میسر ہوگئی۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ آئندہ 45 دنوں میں پنجاب کے تمام خاندان صحت کارڈ کے ذریعے دس لاکھ تک سالانہ کے علاج کے اہل ہوں گے۔

فواد چودھری نے مزید لکھا کہ اس انقلابی پروگرام سے صحت کے اخراجات اب لوگوں کے بجٹ کا حصہ نہیں رہے، یہ خرچ حکومت اٹھائے گی۔