Friday, April 26, 2024

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور محکمہ ایکسائز آپس میں لڑ پڑے، ایک دوسرے کے دفاتر سیل کر دیئے

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور محکمہ ایکسائز آپس میں لڑ پڑے، ایک دوسرے کے دفاتر سیل کر دیئے
May 2, 2015
لاہور (92نیوز) ایل ڈی اے نے محکمہ ایکسائز ریجن بی فیصل ٹاﺅن کا دفتر سیل کر دیا ہے جبکہ ایل ڈی اے کے افسران نے محکمہ ایکسائز کے ملازمین کو زبردستی دفتر سے بھی باہر نکال دیا۔ اس سلسلے میں ایل ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ ایکسائز کی عمارت کمرشل ہے۔ ایل ڈی اے کے اقدام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایکسائز حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایل ڈی اے ان سے ٹیکس وصول کرسکتا ہے جہاں پر اشیاءفروخت کی جائیں، محکمہ ایکسائز صوبائی محکمہ ہے ، یہاں کسی قسم کی اشیاءکی خریدوفروخت نہیں ہوتی ہے، دفتر سیل کر کے ایل ڈی اے افسروں نے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا۔ قبل ازیں محکمہ ایکسائز نے پیر کے روز ایل ڈی اے کی پارکنگ سیل کر دی تھی جس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ ایل ڈی اے کے ذمہ 14لاکھ روپے ٹیکس واجب الادا ہے جس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایل ڈی اے نے ایکسائز آفس سیل کر دیا۔