Saturday, May 18, 2024

لاہور: ڈسکہ میں جاں بحق ہونیوالے وکلاء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

لاہور: ڈسکہ میں جاں بحق ہونیوالے وکلاء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا
May 26, 2015
لاہور(92نیوز) ڈسکہ میں جاں بحق وکلاءکی غائبانہ نماز جنازہ لاہور ہائیکورٹ کے احاطہ میں ادا کی گئی ، جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منظور اے ملک، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس سردار طارق مسعود،وکلاءتنظیموں کے عہدیداروں اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد وکلاءکی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی گئی ۔