Friday, April 26, 2024

لاہور : ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے چلڈرن ہسپتال میں نومولود جاں بحق

لاہور : ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے چلڈرن ہسپتال میں نومولود جاں بحق
October 31, 2016
لاہور (92نیوز) ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے چلڈرن ہسپتال لاہور میں نومولود جاں بحق۔ اہل خانہ کا چلڈرن ہسپتال کے باہر احتجاج۔ ڈاکٹرز اور نرسز کے ساتھ جھگڑا اور ہاتھا پائی کی۔ ڈاکٹرز کے مطابق نومولود کو تشویشناک حالت میں چلڈرن ہسپتال لایا گیا جس کو بچانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ دم توڑ گیا جس پر اہل خانہ نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج شروع کردیا اور الزام عائد کیا کہ ڈاکٹرز نے غلط انجکشن لگایا جس کی وجہ سے بچے کی موت ہوئی۔ احتجاج کو روکنے کی کوشش کی گئی تو اہل خانہ نے ڈاکٹرز اور نرسز کے ساتھ جھگڑا کیا۔ ہاتھا پائی کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بات چیت کے بعد احتجاج ختم کرا دیا۔