Tuesday, May 7, 2024

لاہور ، چیف جسٹس آف پاکستان کا مینٹل اسپتال کا دورہ

لاہور ، چیف جسٹس آف پاکستان کا مینٹل اسپتال کا دورہ
April 28, 2018
لاہور (92 نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہور کے مینٹل اسپتال کا اچانک دورہ کیا تو انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں، اسپتال کی گویا قسمت جاگ اٹھی۔ ہنگامی بنیادوں پر صفائی کا سلسلہ شروع ہوا تو مریضوں کو بھی صاف ستھرے کپڑے مل گئے۔ چیف جسٹس نے ایمرجنسی وارڈ اور کچن کا معائنہ کیا، اور صفائی کے انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر لوگوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے، کسی نے عملے کے ناروا سلوک تو کسی نے علاج کی عدم فراہمی کا شکوہ کیا۔ چیف جسٹس نے وزیرصحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ صاحب! آپ پیچھے پیچھے کیوں ہیں؟ آگے آ کر مریضوں کی شکایات کا جواب دیں۔ چیف جسٹس نے مینٹل اسپتال کے بعد سروسز اسپتال کا بھی دورہ کیا۔ شعبہ آؤٹ ڈور میں گئے اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ چیف جسٹس نے مینٹل اسپتال میں بےضابطگیوں کی شکایات پر ازخودنوٹس لے رکھا ہے۔