Wednesday, April 24, 2024

  لاہور : چیف آف نیول سٹاف امیچور گالف کپ محمد رحمان کے نام

   لاہور : چیف آف نیول سٹاف امیچور گالف کپ محمد رحمان کے نام
November 29, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور میں رائل پام کنٹری کلب میں ہونے والا پانچواں چیف آف نیول سٹاف امیچور گالف کپ رائل پام کنٹری کلب کے محمد رحمان نے جیت لیا۔ تفصیلات کےمطابق تین روز سے جاری پانچویں چیف آف نیول سٹاف امیچور گالف کپ کے آخری روز رائل پام کنٹری کلب کے محمد رحمان امیچور کیٹیگری میں فاتح قرار پائے جبکہ ڈی ایچ اے کے زوہیب آصف دوسرے نمر پر رہے۔ سینئر امیچور میں امیر خاور جبکہ قاسم علی رنر اپ رہے۔ اس موقع پر سینئر اور لیڈیز کی کیٹیگری میں مقابلے ہوئے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ذکاء اللہ نے فاتح قرار پانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔