Wednesday, May 1, 2024

لاہور، چڑیاگھر میں مادہ زرافہ ہلاک ہو گئی

لاہور، چڑیاگھر میں مادہ زرافہ ہلاک  ہو گئی
July 1, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) لاہورکے چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، سوزی ہتھنی، شیرنی اور ہرن کے بعد اب ساؤتھ افریقہ سے لائی گئی مادہ زرافہ بھی ہلاک ہو گئی۔ لاہورکے چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکتوں کا سلسلہ شروع ہوا تو ساتھ ہی انتظامیہ کی جانب سے نئے جانور لانے کا فیصلہ کیا گیا ، بچوں کی دوست سوزی کی جگہ نئی ہتھنی تو نہ آ سکی مگر ساؤتھ افریقہ سےپاکستان بھر کے چڑیا گھروں میں 25 زرافے لائے گئے جن میں سے تین لاہور چڑیا گھر کے بھی زینت بنے،مگر کچھ دن بعد ہی 9 زرافے انتظامیہ کی بے حسی کی بھینٹ چڑھ گئے جن میں سے ایک مادہ زرافہ لاہور چڑیا گھر کی بھی تھی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ لاہور کے اس سستی اور معیاری تفریح گاہ میں جانوروں کی حفاظت کے انتظامات انتہائی ناقص ہیں،ان کی خوراک اچھی ہے اور نہ ہی جگہ کا خیال رکھا جاتا ہے۔ چڑیا گھر میں بچنے والے دو زرافوں کے پنجروں کو بند بھی کردیا گیا جہاں عوام بس دور سے ہی زرافے کو دیکھنے کی حسرت پوری کرتے رہے ۔