Friday, March 29, 2024

لاہور چڑیا گھر کا شیر ٹونی چل بسا

لاہور چڑیا گھر کا شیر ٹونی چل بسا
June 26, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور چڑیا گھر کا شیر ٹونی چل بسا، فالج کے باعث شیر کا پچھلا دھڑ مکمل ناکارہ ہوچکا تھا۔

شیر کی حالت گزشتہ چھ ماہ سے خراب تھی، لاہور چڑیا گھر کی طبی ٹیمیں گزشتہ کئی سالوں سے اس کا علاج معالجہ کر رہی تھیں۔

چڑیا گھر نے محکمہ جنگلی حیات سے پرسکون موت کی اجازت بھی مانگی تھی۔

شیر ٹونی کو خوراک لینے میں دشواری کا سامنا تھا، خون کی مختلف بیماریوں میں بھی مبتلا تھا۔