Sunday, September 8, 2024

لاہور چڑیا گھر میں شیرنی کاجل نے تین بچوں کو جنم دیدیا

لاہور چڑیا گھر میں شیرنی کاجل نے تین بچوں کو جنم دیدیا
January 14, 2016
لاہور (92نیوز) مسلم لیگ (ن) کی شیردل پالیسی‘ ننھے شیروں کے دنیا میں آنے سے پہلے ہی چڑیا گھر کا ٹکٹ مہنگا کر دیا۔ شوقین بچے پھر بھی نئے مہمانوں کو دیکھنے کےلئے ٹولیوں کی صورت میں پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور چڑیا گھر کی شیرنی کاجل کے ہاں تین نئے بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں سے دو نر اور ایک مادہ ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کاجل اب تک آٹھ بچوں کو جنم دے چکی ہے جو چڑیا گھر کی زینت ہیں۔ کل ملا کر اس وقت شیروں کی تعداد بارہ ہے۔ دوسری جانب پانچ ماہ کا بچہ شینکو اپنے بہن بھائیوں کی آمد پر خوشی سے چھلانگیں لگاتا اور شرارتیں کرتا نظر آیا۔ لگتا ہے کہ اب شینکو کو بھی کمپنی مل جائے گی۔ ننھے مہمانوں کی آمد کی خبر سن کر بچوں کی بھی ٹولیاں چڑیا گھر پہنچ گئیں۔ چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شیر کے بچے بارہ روز بعد آنکھیں کھولیں گے جس کے بعد انہیں بچوں کے سامنے نمائش کےلئے پیش کیا جائے گا۔