Saturday, May 4, 2024

لاہور :چونگی امرسدھو لنڈا بازارمیں آتشزدگی سے لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا

لاہور :چونگی امرسدھو لنڈا بازارمیں آتشزدگی سے لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا
December 7, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) لاہور کے علاقے چونگی امرسدھو میں واقع لنڈا بازارمیں آتشزدگی سے لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔ تاجر بے بسی سے اپنی جمع پونجی کو آنکھوں سے جلتا دیکھتے رہے ۔
چونگی امرسدھو کے علاقے میں واقع لنڈا بازار میں اچانک بھڑکنے والی آگ نے لنڈا بازار کو اپنی لپیٹ میں لیا ۔ آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ آگ نے قریبی پھلوں کی دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔
اطلاعات کے مطابق لنڈا بازار میں نشے کے عادی افراد نے سردی سے بچنے کیلئے آگ لگائی تھی جو بے قابو ہو گئی ۔
شہریوں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر جمع ہو گئی جس سے ٹریف کی روانی بھی متاثر رہی ۔
فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے تقریباً دو گھنٹے بعد آگ پر قابو یا۔