Saturday, April 27, 2024

لاہور ، چوری کا الزام لگا کر خواتین کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار

لاہور ، چوری کا الزام لگا کر خواتین کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار
September 7, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور میں چوری کا الزام لگا کر خواتین کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے چار ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیا تھا۔ لاہور کے علاقے جلوموڑ میں دکاندار نے چوری کا الزام لگا کر خواتین کو بری طرح سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کی فوٹیج سوشل میڈیا پر آنے کے باوجود پولیس ملزموں پر ہاتھ ڈالنے سے گریز کرتی رہی تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب کے نوٹس لینے پر مقدمہ درج کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کے نوٹس کے بعد تھانہ باٹا پور پولیس نے چار ملزموں عدنان، مختار، بلال اور شبیر کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ باٹاپور پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے میں عدنان اور مختار کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزموں کی نشاندہی پر پانچویں ملزم انور چوہدری کو گرفتار کرنے کے لئےچھاپے مارے جا رہے ہیں۔ خواتین پرتشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ذمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔ ڈی آئی جی نے انچارج انویسٹی گیشن باٹا پور کوملزموں کی تفتیش جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ لاہور کے علاقہ باٹاپور میں چوری کے الزام میں 5 افراد نے خواتین کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ دو خواتین کو دکان میں  ڈنڈوں اور ٹھوکروں سے تشدد کا نشانہ بنا کر حیوانیت کی بد ترین مثال پیش کی گئی ۔ وزیرا علیٰ پنجاب  عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا جس کے بعد پولیس نے واقعے میں ملوث  عدنان ، اعجاز ، بلال اور شبیر  کو گرفتار کر لیا۔