Monday, September 16, 2024

لاہور: چوتھے سالانہ جشن بہاراں کے سلسلے میں ایروبکس مقابلے، طالبات کا مختلف نغموں پر رقص

لاہور: چوتھے سالانہ جشن بہاراں کے سلسلے میں ایروبکس مقابلے، طالبات کا مختلف نغموں پر رقص
February 7, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) چوتھے سالانہ جشن بہاراں کے سلسلے میں لاہور میں ایروبکس کے مقابلے ہوئے۔ طالبات نے مختلف نغموں پر مہارت دکھا کر شائقین کے دل موہ لئے۔ الحمرا اوپن ایئر تھیٹر میں ہونے والے مقابلوں میں شہر کے مختلف نجی سکولوں کی طالبات نے حصہ لیا۔ طالبات نے مخلتف دھنوں اور نغموں پر ایروبکس کے شاندار مظاہرے کئے۔ تقریب میں طالبعلم نے گانا گا کر شرکا کو محظوظ کیا۔ مقابلوں کے دوران طالبات ایروبکس کا مظاہرہ کرتی رہیں اور شرکا تالیاں دے کر انہیں خوب داد دیتے اور محظوظ ہوتے رہے۔