Saturday, April 20, 2024

  لاہور: چلڈرن ہسپتال میں خناق کے مریض دو کمسن بچے دم توڑ گئے

   لاہور: چلڈرن ہسپتال میں خناق کے مریض دو کمسن بچے دم توڑ گئے
December 1, 2015
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہورکےچلڈرن ہسپتال میں خناق کےمریض دوکمسن بچے دم توڑ گئے بیماری سے بچاؤ کاٹیکہ بھی پنجاب میں نایاب ہوگیا ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مرض وبائی صورت اختیار کرسکتا ہے۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب میں گزشتہ کئی روز سے خناق کے علاج کے لیے استعمال ہونے والا ٹیکہ اینٹی سیرم ناپید ہے جس کے باعث چلڈرن ہسپتال میں زیرعلاج فیصل آباد اور نارووال سے تعلق رکھنے والے دو بچے نسیم اور دانش دم توڑ گئے۔ ہسپتال میں اس وقت اور بھی تین مریض بچے زیرعلاج ہیں جن کو ویکسین کی اشد ضرورت ہے۔ ماہرین کے مطابق خناق ایسا مرض ہے جس کی اگر دو روز میں ٹریٹمنٹ نہ کی جائے  تو بچوں کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں خناق سے بچاؤ کا ٹیکہ اینٹی سیرم ناپید ہے۔ اس سے بھی پریشان کن بات یہ ہے کہ یہ ٹیکہ بازار میں بھی دستیاب نہیں اگر اسی طرح رہا تو یہ مرض وبائی صورتحال بھی اختیار کر سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی ہیلتھ کی جانب سے بروقت خریداری نہ کرنے کے باعث ویکسین کی عدم دستیابی کا مسئلہ پیش آ رہا ہے۔