Friday, March 29, 2024

  لاہور: چلڈرن اسپتال کے ڈاکٹرز کی تنخواہیں نہ ملنے پر ہڑتال

   لاہور: چلڈرن اسپتال کے ڈاکٹرز کی تنخواہیں نہ ملنے پر ہڑتال
July 18, 2015
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت  میں چلڈرن اسپتال کے ڈاکٹرز نے تنخواہیں نہ ملنے پر ہڑتال کردی اور فیروز پور روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپتال کے ڈاکٹرز کام چھوڑ کر فیروز پور روڈ پر آگئے اور ایم ایس احسن وحید راٹھور کیخلاف شدید نعرے بازی کی،مظاہرین کا کہنا تھا کہ سو سے زائد ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہیں ملی،انتظامیہ ان کے مطالبات پردھیان نہیں دے رہی۔ دوسر ی جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے احتجاج کرنیوالے ڈاکٹر کو فی کس تیرہ ہزار روپے کی ادائیگی کردی گئی ہے۔ عید کے اگلے روز دیگر بقایا جات بھی ادا کر دئیے جائیں گے۔ دوسرے شعبے کے ڈاکٹروں کی تنخواہیں بھی احتجاجی ڈاکٹروں کو دی جارہی ہیں۔